QR CodeQR Code

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر صحت کو عہدے سے فارغ کردیا

12 Apr 2015 19:14

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ کچھ روز قبل بین الاقوامی خبری ذرائع نے آل سعود کے اندرونی اختلافات کی بھی خبریں شائع کی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ یمن پر جارحیت کے مسئلے پر آل سعود میں اختلافات ہوگئے ہیں اور بعض شہزادوں کو نظربند بھی کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک کے وزیر صحت احمد الخطاب کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ نگراں وزیر مقرر کردیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے احمد الخطاب کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی تاہم وزیر مملکت محمد الشیخ کو نگراں وزیر صحت مقررکردیا گیا ہے۔ سعودی نیوز ویب سائٹ سابق کا کہنا ہے کہ وزیر صحت کو ملک کے جنوبی علاقوں میں موجود اسپتالوں میں توجہ نہ دینے پر فارغ کیا گیا ہے تاہم ویب سائٹ نے خبر کے ذرائع نہیں بتائے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بین الاقوامی خبری ذرائع نے آل سعود کے اندرونی اختلافات کی بھی خبریں شائع کی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ یمن پر جارحیت کے مسئلے پر آل سعود میں اختلافات ہوگئے ہیں اور بعض شہزادوں کو نظربند بھی کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 453846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453846/سعودی-فرماں-روا-شاہ-سلمان-بن-عبدالعزیز-نے-وزیر-صحت-کو-عہدے-سے-فارغ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org