0
Sunday 12 Apr 2015 19:56

23 مارچ کو جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سے انتقام لیں گے، ایم کیو ایم کی دھمکی

23 مارچ کو جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سے انتقام لیں گے، ایم کیو ایم کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ این اے 246 کی نشست پر نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سے انتقام لیں گے، این اے 246 کی انتخابی مہم کو تشدد اور اشتعال انگیزی میں تبدیل کرنے کے بجائے مخالفین کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنا چاہئے، حلقہ کے عوام مخالفین کی اشتعال انگیزی پر صبر و تحمل، برداشت سے کام لیں اور 23 اپریل کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے فیڈربی ایریا بلاک 13 اور حسین آباد میں کارنر میٹنگز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ سیاست اور جمہوریت خلق خدا کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے، الطاف حسین نے ملک کی سیاست میں عوامی خدمت کو متعارف کرایا ہے، ایم کیو ایم اجتماعی مفاد پر یقین رکھتی ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ان کے گھروں تک پہنچاتی آئی ہے۔ ایم کیوایم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ یہ بندوق کی سیاست کرتی ہے لیکن عوام جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم قلم و کتاب کی سیاست کررہی ہے اور اسے فروغ دے کر لوگوں میں شعور بیدار کررہی ہے۔ ضمنی الیکشن ایم کیو ایم جیت چکی ہے۔ کنور نوید جمیل نے حلقہ انتخاب میں قائم ناصر حسین اور عارف حسین میموریل لائبریری اینڈ ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں موجود ادبی شخصیات اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کرکے ان سے 23 اپریل کو پتنگ کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کرنے کی اپیل کی۔
خبر کا کوڈ : 453853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش