QR CodeQR Code

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ سید مقتدیٰ الصدر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

12 Apr 2015 20:21

اسلام ٹائمز: سید مقتدیٰ الصدر نے پاکستان میں وحدت امت کے قیام اور تکفیری مضموم عزائم کے مقابل مضبوط شیعہ سنی اتحاد کی تشکیل پر مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہا، سید مقتدیٰ الصدر نے ایم ڈبلیوایم کے قائدین سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا اور ان کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے عراقی پارلیمانی جماعت الصدر کے سربراہ حجتہ السلام سید مقتدیٰ الصدرسے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی، مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات ناصرشیرازی، ایم ڈبلیو ایم شعبہ نجف اشرف کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس النجفی سمیت الصدر پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی سیاسی صورت حال خصوصاً یمن پر سعودی جارحیت سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے انہیں پاکستان میں تکفیریت کے مقابل شیعہ سنی وحدت کیلئے کی جانے والی شب و روز جدوجہد سے آگاہ کیا۔ سید مقتدیٰ الصدر نے پاکستان میں وحدت امت کے قیام اور تکفیری مضموم عزائم کے مقابل مضبوط شیعہ سنی اتحاد کی تشکیل پر مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہا۔ سید مقتدیٰ الصدر نے ایم ڈبلیو ایم کے قائدین سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا اور ایم ڈبلیو ایم کی کامیابیوں کیلئے خصوصی دعا کی، ملاقات کے اختتام پر سید مقتدیٰ الصدر نے مہمانان گرامی کو قرآن مجید کے نایاب نسخے تحفہ میں دیئے۔


خبر کا کوڈ: 453855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453855/علامہ-راجہ-ناصر-عباس-جعفری-کی-وفد-کے-ہمراہ-سید-مقتدی-الصدر-سے-ملاقات-خطے-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org