QR CodeQR Code

بلوچستان کے 106 ارکان اسمبلی میں سے 8 نے کوئی ٹیکس جمع نہیں کرایا

12 Apr 2015 20:52

اسلام ٹائمز: بلوچستان کے منتخب نمائندوں میں سے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کروانے کا اعزاز نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی کا ہے۔ جنہوں نے مجموعی طور پر ایک کروڑ چھبیس لاکھ سے زائد کا ٹیکس جمع کروایا۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کیجانب سے ارکان سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ جس کے مطابق 2014ء میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کل 106 ارکان سینٹ، قومی و صوبائی میں سے آٹھ ارکان نے کوئی ٹیکس جمع نہیں کروایا، جبکہ بلوچستان کے منتخب نمائندوں میں سے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کروانے کا اعزاز نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی کا ہے، جنہوں نے مجموعی طور پر ایک کروڑ چھبیس لاکھ سے زائد کا ٹیکس جمع کروایا جبکہ سب سے کم ٹیکس جے یو آئی (ف) کے رکن قومی اسمبلی مولوی آغا محمد نے 1886 روپے کا ٹیکس جمع کروایا۔ اسی طرح پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے 15688، وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے 63443 اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی نے 230125 ادا کئے۔


خبر کا کوڈ: 453860

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453860/بلوچستان-کے-106-ارکان-اسمبلی-میں-سے-8-نے-کوئی-ٹیکس-جمع-نہیں-کرایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org