0
Sunday 12 Apr 2015 21:56

یمن کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کو ثالث کا کردار ادا کرنا ہوگا، اسلامک رائٹرز فورم بلوچستان

یمن کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کو ثالث کا کردار ادا کرنا ہوگا، اسلامک رائٹرز فورم بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان یمن میں قیام امن کیلئے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے ثالث کا کردار اور مسلم ممالک میں‌ جاری خانہ جنگی اور اندرونی خلفشار کو ختم کرنے کیلئے فوری طور پر اسلامی سربراہی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کروائے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے رہنماء مولانا عبدالواسع، جمعیت اہلحدیث کے رہنماء عصمت اللہ، جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی، سابق وفاقی وزیر حاجی رحمت اللہ کاکڑ، جماعت اسلامی کے عبدالقیوم کاکڑ سمیت دیگر رہنماؤں نے کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سامراجی قوتیں مسلم ممالک میں خونریزی کا سبب بنے ہوئی ہیں۔ اس صورتحال سے نکلنے کیلئے مسلمانوں کو تحمل اور امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیئے۔ ان حالات میں پاکستان کو محتاط کردار ادا کرنا ہوگا اور سیاسی قوتوں کو پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں آگے بڑھنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 453864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش