QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنماء علامہ امین شہیدی 5روزہ دورے پر کل اسکردو پہنچیں گے

12 Apr 2015 22:36

اسلام ٹائمز: علامہ امین شہیدی کا پانچ روزہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، اس دوران گلگت بلتستان کی اہم شخصیات نے مجلس وحدت مسلمین میں اپنی شمولیت کا اعلان کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اپنے پانچ روزہ تنظیمی دورے پر کل اسکردو پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ گلگت بلتستان کی سیاسی و مذہبی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ تنظیمی اجلاسوں سے خطاب بھی کریں گے۔ علامہ امین شہیدی کا پانچ روزہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، اس دوران گلگت بلتستان کی اہم شخصیات نے ایم ڈبلیو ایم میں اپنی شمولیت کا اعلان کرنا ہے۔ دیگر مصروفیات کے علاوہ اہم تنظیمی اجلاس سے خطاب کریں گے اور سیاسی صورتحال جائزہ لیکر مجلس وحدت مسلمین کی آنیوالے الیکشن میں بھرپور شرکت اور کامیابی کیلئے جدید خطوط پر مبنی حکمت عملی بھی طے کی جائیگی۔ بلتستان میں قیام کے دوران وہ تمام حلقوں کے دوروں کے علاوہ مختلف طبقات کے وفود، عمائدین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ ان کا یہ ہنگامی دورہ علاقے کی سیاسی فضا میں ہلچل پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 453869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453869/ایم-ڈبلیو-پاکستان-کے-رہنماء-علامہ-امین-شہیدی-5روزہ-دورے-پر-کل-اسکردو-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org