0
Sunday 12 Apr 2015 22:48

یمن کی جنگ امت کے لئے نقصان کا باعث ہے، پروفیسر ابراہیم

یمن کی جنگ امت کے لئے نقصان کا باعث ہے، پروفیسر ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ قبائلیوں کی تاریخ جدوجہد سے عبارت ہے، قبائلیوں نے انگریزوں کے خلاف جہاد کیا اور انہیں واپس جانے پر مجبور کیا۔ قبائلی پاکستان کے دشمن نہیں محب وطن شہری ہیں۔ ایف سی آر غلامی کا قانون ہے، فوری طور پر ختم کیا جائے، قبائلی علاقوں میں بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا جائے۔ ڈالروں کے حصول لئے ملک میں موت کا کھیل جاری ہے۔ افغانوں نے تین سپر طاقتوں کو شکست فاش دی۔ افغان متحد ہوجائیں تو افغانستان امت مسلمہ کا مرکز بن سکتا ہے، مسلمان جب تک ایک دوسرے کا خون بہاتے رہیں گے تب تک امن مشکل ہے، عوام ووٹ کی طاقت سے ملک کو انگریزوں کے شاگردوں سے آزاد کرنے کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی ملک میں عدل و انصاف کا نظام چاہتی ہے اور اس کے لئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں اسلامی پاکستان۔۔۔ خوشحال پاکستان تحریک کا آغاز کردیا ہے۔ یمن کی جنگ میں امت کے لئے نقصان کا باعث ہے، پاکستان اور ترکی مل کر حل نکالنے کی کوشش کریں۔ کراچی الیکشن پر کوئی بھی فیصلہ کراچی جماعت کے مشورے سے کیا جائے گا۔ امریکہ سے جان چھڑانے کے لئے نیک اور دیانتدار قیادت کو سامنے لانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہمند ایجنسی کی تحصیل خویزی اور دروازگئی تحصیل یکہ غنڈ میں شمولیتی جلسوں اور بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 453874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش