QR CodeQR Code

کراچی میں اب جبر کا خاتمہ ہونے والا ہے

الطاف حسین کی عزت اسی میں ہے وہ اپنا امیدوار واپس لے لیں، سراج الحق

اب جی تھری کا نہیں تھری جی کا زمانہ آگیا ہے، غنڈہ گردی کی سیاست نہیں چلے گی

12 Apr 2015 22:52

اسلام ٹائمز: کراچی میں شاہراہ پاکستان پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہر کراچی نے الطاف حسین اور اس کے ٹولے کو کیا کچھ نہیں دیا، لیکن اب کراچی کو لوگ اجمل پہاڑی اور صولت مرزا کے حوالے سے جانتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی عزت اسی میں ہے کہ وہ اپنا امیدوار واپس لے لیں، کیونکہ کراچی میں اب جبر کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ کراچی میں شاہراہ پاکستان پر جماعت اسلامی کے انتخابی مہم کے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ شہر کراچی نے الطاف حسین اور اس کے ٹولے کو کیا کچھ نہیں دیا، لیکن اب کراچی کو لوگ اجمل پہاڑی اور صولت مرزا کے حوالے سے جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے، جبکہ الطاف حسین کی عزت اسی میں ہے کہ وہ این اے 246 سے اپنا امیدوار واپس لے لیں، کیونکہ اب شہر میں جبر کا خاتمہ ہونے والا ہے، کراچی کے لوگ کہتے ہیں کہ اب یہاں سلیکشن نہیں الیکشن ہونا چاہئے، کیونکہ اب شہر کے لوگ آزادی کا سانس لینا چاہتے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ الطاف حسین جان لیں کہ اب جی تھری کا نہیں تھری جی کا زمانہ آگیا ہے، شہر میں اب غنڈہ گردی کی سیاست نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے پوچھتا ہوں کہ کراچی میں یہ کیا ڈرامہ چل رہا ہے، قائم علی شاہ بتائیں وہ سال میں کب جاگتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 453879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453879/الطاف-حسین-کی-عزت-اسی-میں-ہے-وہ-اپنا-امیدوار-واپس-لے-لیں-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org