QR CodeQR Code

سعودی عرب، قطر اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، مفتی اعظم شام

13 Apr 2015 00:39

اسلام ٹائمز: احمد بدر الدین حسون کا کہنا تھا کہ ہمارا اور ہمارے بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور نہ ہی ہماری مسجدیں اور کلیسا ویران ہونگے۔ انہوں نے دہشتگردوں کے حامی ممالک کے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو اسلحہ تم نے ان دہشتگردوں کو دیا ہے، اس سے وہ ہمارے معصوم بچوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے مفتی اعظم احمد بدرالدین حسون نے ترکی، قطر اور سعودی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی جانب سے حلب میں عام شہریوں کے قتل عام اور ایک بڑی تعداد کو زخمی کرنے جیسے واقعات کو عوام کی استقامت کے خلاف دشمن کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔ سحر عالمی نیٹ ورک کے مطابق شام کے ٹیلیویژن الاخباریہ پر گفتگو کرتے ہوئے شام کے مفتی اعظم نے حلب میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ حلب کے شہری اپنے ملک سے وفاداری اور استقامت کی وجہ سے آجکل دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلب کامیابی کی عظیم علامت اور اپنے عیسائی، مسلمان، کرد، آشوری اور کلدانی شہریوں کے درمیان وحدت کا بے مثال نمونہ ہے۔ شام کے مفتی اعظم نے حلب کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی استقامت قائم اور اپنی صفوں میں اتحاد برقرار کھیں۔ انہوں نے لوگوں کو دہشتگردوں کے مقابلے میں شام کا دفاع کرنے کی بھی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ اعلٰی حکام کو چاہئے کہ وہ معصوم بچوں کی جانیں لینے والے دہشتگردوں کو ہرگز نہ بخشیں اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔ احمد بدر الدین حسون نے مزید کہا کہ سعودی عرب، قطر اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اور ہمارے بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور نہ ہی ہماری مسجدیں اور کلیسا ویران ہوں گے۔ انہوں نے دہشت گردوں کے حامی ممالک کے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو اسلحہ تم نے ان دہشتگردوں کو دیا ہے، اس سے وہ ہمارے معصوم بچوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 453956

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453956/سعودی-عرب-قطر-اور-ترکی-کے-حمایت-یافتہ-دہشتگرد-انسانیت-دشمن-ہیں-مفتی-اعظم-شام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org