QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں منشیات سمگلنگ ناکام، 4 ملزمان گرفتار

13 Apr 2015 18:02

اسلام ٹائمز: انڈس ہائی وے پر کوہاٹ کے قریب موٹرکار سے چوبیس کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی اور دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ باچا خان انٹرنیشل ایئر پورٹ پر ابوظہبی جانے والے مسافر کے سامان سے ہیروئن اور چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ انٹی نارکوٹکس فورس خیبر پختونخوا نے پشاور سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ہیروئن اور چرس برآمد کرکے چار ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق پشاور موٹروے ٹول پلازے کے قریب مسافر بس سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا، ملزم کے قبضے سے نو کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ انڈس ہائی وے پر کوہاٹ کے قریب موٹرکار سے چوبیس کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی اور دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ باچا خان انٹرنیشل ایئر پورٹ پر ابوظہبی جانے والے مسافر کے سامان سے ہیروئن اور چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 454065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/454065/خیبر-پختونخوا-کے-مختلف-اضلاع-میں-منشیات-سمگلنگ-ناکام-4-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org