QR CodeQR Code

12 خواتین کا پہلا باقاعدہ دستہ ایف سی میں شامل

13 Apr 2015 19:08

اسلام ٹائمز: خواتین کے دستے کی ایف سی میں شمولیت سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کرنل کامران نے کہا ہے کہ دستے میں شامل خواتین کا تعلق پاکستان کے مختلف اضلاع سے ہے اور انہوں نے اپنی دلچسپی اور جوش کے باعث ایک سال کی ٹریننگ چھ ماہ میں مکمل کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ایف سی میں بھی خواتین کا پہلا دستہ شامل کرلیا گیاہے۔ 12 خواتین پر مشتمل خواتین کا یہ پہلا دستہ ہے جو اپنی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد ایف سی میں شامل کیا گیا ہے۔ ایف سی میں خواتین کے دستے کی شمولیت سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کرنل کامران نے کہا ہے کہ خواتین نے نہایت جوش جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹریننگ مکمل کی، جو ٹریننگ ایک سال میں مکمل ہونی تھی۔ انہوں نے دلچسپی اور جوش جذبہ کے باعث چھ ماہ میں مکمل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے فائرنگ رینج اور سرچ آپریشن کی جدید ٹریننگ مکمل کر لی ہے اور وہ اب سیکورٹی فورس کے شانہ بشانہ منشنز میں حصہ لیں گی اور وطن کی حفاظت کے فرائض انجام دیں گی۔ ایف سی میں شمولیت اختیار کرنے والی خواتین کا تعلق مختلف اضلاع ہے۔ جنہوں نے ٹریننگ میں حصہ لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 454081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/454081/12-خواتین-کا-پہلا-باقاعدہ-دستہ-ایف-سی-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org