0
Monday 13 Apr 2015 20:16

وزیراعظم نواز شریف نے یمن مسئلے کا حل صدر ہادی کی حکومت کی بحالی کو قرار دیدیا

وزیراعظم نواز شریف نے یمن مسئلے کا حل صدر ہادی کی حکومت کی بحالی کو قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے یمن مسئلے کا حل صدر ہادی کی حکومت کی بحالی کو قرار دیدیا ہے۔ کہتے ہیں سعودی عرب اسٹریٹیجک اتحادی ہے جس کی خود مختاری اور سالمیت، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ سعودی سلامتی یا حرمین شریفین کی سلامتی کو خطرہ درپیش ہوا تو پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔ اپنے پالیسی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ یمن پر پارلیمنٹ کی قرارداد کے بعد کئی قسم کے بیانات سامنے آئے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ یمن مسئلہ کا حل اور امن کے قیام کیلئے صدر ہادی کی حکومت کی بحالی اہم قدم ہوگا، ہم خلیجی ممالک سے رابطے میں ہیں اور ان کو بتا دیا ہے کہ ان کی مایوسی پارلیمنٹ کی قرار داد سے متعلق غلط فہمی پر مبنی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے دوسست اور اسٹرٹیجک ممالک کو نہیں چھوڑتا اور وہ بھی ایسے وقت میں جب ان کی سکییورٹی کو خطرہ درپیش ہو۔ خلیجی ممالک کسیاتھ اظہار یکجہتی میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میڈیا کی بعض رپورٹس افواہوں پر مبنی ہیں جن کا ہم نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ان افواہوں کا مقصد پاکستان کے عرب ممالک کے دوستانہ تعلقات کو خراب کرنا ہے۔ پاکستان یمن مسئلے کے حل کیلئے آنے والے دنوں میں سفارتی کوششیں اور سعودی حکومت کیساتھ مشاورت کو مزید تیز کریگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد اصولوں پر مبنی تھی اس سے ایک تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کے ہاتھ مضبوط ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سعودی سلامتی یا حرمین شریفین کی سلامتی کو خطرہ درپیش ہوا تو پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا جائیگا۔ پاکستان نے سعودی عرب کو یہ یقین دہانی اس کے باوجود کرائی ہے کہ ہماری افواج ضرب عضب میں مصروف ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیرخارجہ کو بتایا دیا تھا کہ صدر ہادی کی حکومت ہٹانا غیر آئینی اقدام تھا، یہ بھی بتا دیا تھا کہ حوثی خطے کے امن کیساتھ کھیل رہے ہیں۔ ایران سے حوثیوں میں اپنا اثر ورسوخ استعمال کرنے اور انہیں مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔ پاکستان یمن میں حوثی باغیوں کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 454092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش