QR CodeQR Code

سفاک شوہر نے چنیوٹ میں حافظہ بیوی کی زبان کاٹ کر قتل کر دیا

13 Apr 2015 21:09

اسلام ٹائمز: مقتولہ فاخرہ بی بی دختر محمد نواز سکنہ شاہ نواز کالونی سٹی چنیوٹ کی بہن ناصرہ بی بی اور بھائی عامر شہزاد نے بتایا کہ دو سال قبل فاخرہ کی غلام حسین ولد شیر محمد سکنہ محلہ ترکھاناں سے شادی ہوئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ چنیوٹ میں سفاک خاوند نے 20 سالہ حافظ قرآن بیوی کی زبان کاٹ دی، آنکھیں نکالنے اور سر کے بال، بھویں مونڈ کر بیدردی سے قتل کرنے کے بعد لاش دریائے چناب میں بہا دی۔ چار روز بعد تحصیل بھوآنہ کے موضع ساہمل میں دریائے چناب کے کنارے کھیلنے والے بچوں نے لاش دیکھی۔ تھانہ بھوآنہ پولیس نے لاش امانتاً دفنا دی۔ گھر والوں نے تصویر سے لڑکی کو شناخت کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ مقتولہ فاخرہ بی بی دختر محمد نواز سکنہ شاہ نواز کالونی سٹی چنیوٹ کی بہن ناصرہ بی بی اور بھائی عامر شہزاد نے بتایا کہ دو سال قبل فاخرہ کی غلام حسین ولد شیر محمد سکنہ محلہ ترکھاناں سے شادی ہوئی تھی۔ پہلے چند ماہ غلام حسین کا رویہ ٹھیک رہا مگر پھر اس نے ہماری بہن کو ہم سے مکمل طور پر دور کر دیا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم پہلے بھی ایک بیوی کو قتل کر چکا ہے۔ مقتولہ کے لواحقین نے صدر، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 454100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/454100/سفاک-شوہر-نے-چنیوٹ-میں-حافظہ-بیوی-کی-زبان-کاٹ-کر-قتل-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org