QR CodeQR Code

یو اے ای کا پاکستان کو دھمکی دینا قابل مذمت ہے، اصغر خان اچکزئی

13 Apr 2015 21:57

اسلام ٹائمز: کوئٹہ سے جاری بیان میں اے این پی بلوچستان کے صوبائی صدر نے کہا ہے کہ حکمران سعودی عرب اور یمن کی رسہ کشی کو اپنے ذمے لینے کیلئے پر تول رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی واضح قرارداد کے باوجود لیت ولعل سے کام لینا قابل مذمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے رہنماء اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ماضی میں ہمارے غلط کردار کی وجہ سے آج عرب امارات جیسے ملک بھی ہمیں نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ بدقسمتی سے دوسروں کے معاملات میں الجھنا ہماری پہچان بن چکی ہے۔ اس وقت ہم مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ حکمران سعودی اور یمن کی رسہ کشی کو اپنے ذمے لینے کیلئے پر تول رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی واضح قرارداد کے باوجود لیت ولعل سے کام لینا قابل مذمت ہے۔


خبر کا کوڈ: 454102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/454102/یو-اے-کا-پاکستان-کو-دھمکی-دینا-قابل-مذمت-ہے-اصغر-خان-اچکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org