QR CodeQR Code

ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، علامہ عباس کمیلی

13 Apr 2015 23:23

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں جعفریہ الائنس کے سربراہ نے کہا کہ آج دنیا کو اسی طرح کے امن معاہدوں کی ضرورت ہے جس سے جنگ و جدل کے خطرات کم ہوں اور تمام ممالک کی آزادی اور خود مختاری بھی قائم رہ سکے، اس سلسلے میں ایرانی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایرانی قوم کے صبر و استقامت اور پانمردی کا نتیجہ ہے اور یہ کامیابی حق و صداقت کی فتح ہے، اس معاہدے کی وجہ سے دنیا میں امن قائم ہوگا لیکن افسوس کہ اسے ناکام بنانے کیلئے بعض مسلم اور عرب ممالک سرگرم عمل ہیں اور چاہتے ہیں کہ دنیا جنگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آئے اور امن قائم نہ ہوسکے، ہمیں کوشش کرنی چاہیئے کہ مسلم امہ عزت و وقار کیساتھ سربلند ہوکر زندگی گزارے، لیکن بعض ممالک اپنے شہنشایت کو بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو اسی طرح کے امن معاہدوں کی ضرورت ہے، جس سے جنگ و جدل کے خطرات کم ہوں اور تمام ممالک کی آزادی اور خود مختاری بھی قائم رہ سکے، اس سلسلے میں ایرانی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے نام نہاد عرب حکمرانوں کو اپنا تحفظ تو ضرور یاد آرہا ہے لیکن وہ خود یمن اور دیگر ممالک کے مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں، انہوں نے اپنا رویہ ترک نہ کیا تو مسلم امہ ان کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 454136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/454136/ایران-اور-امریکہ-کے-درمیان-ہونے-والے-ایٹمی-معاہدے-کا-خیر-مقدم-کرتے-ہیں-علامہ-عباس-کمیلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org