QR CodeQR Code

جے یو پی وفد کی ایرانی سفیر اور سعودی مشیر سے ملاقات

مسلم ممالک اور پاکستان پر لازم ہے کہ یمن سعودی جنگ میں مصالحانہ کردار ادا کریں، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

14 Apr 2015 07:07

اسلام ٹائمز: جے یو پی کے وفد نے سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کے مشیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن عبداللہ العمار اور ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان سے ملاقات کی اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں شخصیات کو جمعیت علمائے پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کی متفقہ رائے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت میں پیر محمد محفوظ مشہدی، پیر ناصر جمیل ہاشمی، محمد خان لغاری، سید محمد صفدر شاہ اور آغا ذوالفقار پر مشتمل جے یو پی کے وفد نے سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کے مشیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن عبداللہ العمار اور ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان سے ملاقات کی اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں شخصیات کو جمعیت علمائے پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کی متفقہ رائے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، اس کے تحفظ کے لئے پاکستان ہی نہیں دنیا کا ہر مسلمان سینہ سپر ہے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ قرآن کے حکم کے مطابق مسلم ممالک اور پاکستان پر لازم ہے کہ وہ اس جنگ میں مصالحانہ کردار ادا کریں اور فریقین میں مذاکرات کے ذریعہ صلح کی کوشش کریں، کیونکہ دشمنان اسلام نے ہمیشہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اپنے مفادات حاصل کئے اور انہیں کمزور کیا ہے، یمن میں بھی یہی سازشیں ہیں، لہذا پاکستان کا فرض ہے اس جنگ میں مصالحانہ کردار ادا کرکے اسے ختم کرانے کی کوشش کرے۔


خبر کا کوڈ: 454186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/454186/مسلم-ممالک-اور-پاکستان-پر-لازم-ہے-کہ-یمن-سعودی-جنگ-میں-مصالحانہ-کردار-ادا-کریں-صاحبزادہ-ابوالخیر-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org