QR CodeQR Code

کراچی میں فائرنگ، امام بارگاہ قبہ سکینہ کے ٹرسٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے ڈی اے اشرف عباس شہید، بیٹی زخمی

14 Apr 2015 11:57

اسلام ٹائمز: تفصیلات کے مطابق 45 سالہ سید اشرف عباس عزیزآباد 2 نمبر کے علاقے میں واقع رحمن کلینک میں اپنی اہلیہ کو لیکر آئے تھے۔ ان کی اہلیہ کلینک میں تھیں، وہ اپنی گاڑی میں اپنی بیٹی سکینہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ سے عزیز آباد سے متصل علاقے دستگیر میں واقع امام بارگاہ قبہ سکینہ (س) کے ٹرسٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے ڈی اے اشرف عباس عرف اشو شہید جبکہ ان کی بیٹی زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 45 سالہ سید اشرف عباس عزیزآباد 2 نمبر کے علاقے میں واقع رحمن کلینک میں اپنی اہلیہ کو لیکر آئے تھے۔ ان کی اہلیہ کلینک میں تھیں وہ اپنی گاڑی میں اپنی بیٹی سکینہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی، جسکے نتیجے میں اشرف عباس اور ان کی صاحبزادی سکینہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، جبکہ ان کی صاحبزادی سکینہ مقامی اسپتال میں شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 454245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/454245/کراچی-میں-فائرنگ-امام-بارگاہ-قبہ-سکینہ-کے-ٹرسٹی-اور-ڈپٹی-ڈائریکٹر-ڈی-اے-اشرف-عباس-شہید-بیٹی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org