0
Tuesday 14 Apr 2015 18:37

روس کا ایران کو ایس 300 میزائل سسٹم دینے کا اعلان

روس کا ایران کو ایس 300 میزائل سسٹم دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر پوٹین نے ایران کو ایس تھری ہنڈرڈ میزائل سسٹم دینے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے میزائل سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پابندی سابق روسی صدر دمتری میدودف کے دور میں عائد کی گئی تھی۔ پابندی کے خاتمے کے بعد ایران روس کا مشہور ائیر ڈیفنس سسٹم ایس تھری ہنڈرڈ حاصل کر سکے گا۔ ایس 300 میزائل ڈٖیفنس سسٹم امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم کے ہم پلہ ہے، روسی سسٹم فضائی اور بری راستوں سے ایران منتقل کیا جا سکے گا۔ روسی صدر نے حکمنامے پر دستخط کر دئیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 454378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش