0
Tuesday 14 Apr 2015 21:16

آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینےوالے چونسٹھ جوانوں اور افسروں کو اعزازات سےنواز دیا گیا

آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینےوالے چونسٹھ جوانوں اور افسروں کو اعزازات سےنواز دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینےوالے چونسٹھ جوانوں اور افسروں کو اعزازات سے نواز دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، جی ایچ کیو راولپنڈی میں آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے فوجیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شہداء اور غازیوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افسروں اور جوانوں میں اعزاز تقسیم کیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، تیس آرمی آفیسرز اور جوانوں کو تمغہ بسالت، تینتیس کو ستارہ امتیاز ملٹری اور ایک جوان کو اقوام متحدہ کے میڈل سے نوازا سے گیا۔ شہداء کے اعزازات ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔
خبر کا کوڈ : 454399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش