QR CodeQR Code

نائن زیرو سے گرفتار متحدہ کارکنان عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھج دیا گیا

14 Apr 2015 21:10

اسلام ٹائمز: نائن زیرو سے رینجرز کی کارروائی میں گرفتار عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کراچی جیل امان اللہ نیازی قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عبید کے ٹو کو ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں شناخت کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کراچی جیل امان اللہ نیازی کے قتل میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے نائن زیرو سے رینجرز کی کارروائی میں گرفتار عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کراچی جیل امان اللہ نیازی قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے دونوں ملزمان سے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ فاضل جج نے پولیس کو 23 اپریل کو چالان ہیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ عبید کے ٹو کو ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں شناخت کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 454401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/454401/نائن-زیرو-سے-گرفتار-متحدہ-کارکنان-عبید-کے-ٹو-اور-نادر-شاہ-کو-جوڈیشل-ریمانڈ-پر-جیل-بھج-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org