0
Tuesday 14 Apr 2015 21:43

بلوچستان، ترقیاتی منصوبوں پر مصروف مزدوروں کی سکیورٹی ایف سی کے حوالے کرنیکا فیصلہ

بلوچستان، ترقیاتی منصوبوں پر مصروف مزدوروں کی سکیورٹی ایف سی کے حوالے کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے تربت میں ترقیاتی منصوبوں میں مصروف مزدوروں کی سکیورٹی ایف سی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق تربت میں اس وقت پلوں، سڑکوں اور ڈیم سمیت پانچ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کا تعلق پجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ان مزدوروں کی سکیورٹی پر پہلے پولیس اور لیویز کے اہلکار تعینات تھے، لیکن لیویز اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکامی اور گوگدان میں 20 مزدوروں کی ہلاکت کے بعد تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی سکیورٹی ایف سی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف سی سکیورٹی کے فرائض اس وقت تک سرانجام دے گی، جب تک ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں کر لئے جاتے۔
خبر کا کوڈ : 454404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب