0
Tuesday 14 Apr 2015 22:40

یوم شہادت مرتضی مطہری، آئی ایس او یوم معلم کے طور پر منائے گی

یوم شہادت مرتضی مطہری، آئی ایس او یوم معلم کے طور پر منائے گی
 اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر تہور حیدری نے کی جبکہ ڈویژبل صدر لاہور، آئی ایس او لاہور کے سابقین و ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ لاہور میں حالات حاضرہ کے موضوع پر ماہانہ نشستوں کے اہتمام کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ نوجوان نسل دشمن شناسی اور استعماری سازشوں سے باخبر رہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم مئی یوم شہادت مرتضیٰ مطہری کو آئی ایس او یوم معلم کے طور پر منائے گی، اس حوالے سے ڈویژنز میں بھی سیمینارز منعقد کئے جائیں گے جبکہ مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او لاہور میں شہید مرتضی مطہری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم معلم سیمینار منایا جائے گا۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ شہید نے اپنی قلم سے مغربی استعماری اور استکباری طاقتوں کا مقابلہ کیا، انہوں نے دنیائے فلسفہ پر گہرے نقوش چھوڑے، ان کو اسلام دشمن عناصر نے شہید کر کے ملت اسلامیہ کو ایک عظیم فلسفی، مفکر اور محقق سے محروم کر دیا۔ اجلاس مین سابق مرکزی صدر اطہر عمران، نثار ترمذی، روزی علی، سلمان علی اور شکیل اصغر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 454414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش