QR CodeQR Code

کراچی، رینجرز کی این اے 246 میں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ضمنی انتخاب کرانے کی درخواست

14 Apr 2015 22:42

اسلام ٹائمز: رینجرز کیجانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال خط میں 23 اپریل کو این اے 246 میں شفاف پولنگ کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ حلقے میں امن و امان کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے1037 سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے این اے 246 میں شفاف ضمنی انتخاب کے لئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں 23 اپریل کو کراچی کے حلقہ این اے 246 میں شفاف پولنگ کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ رینجرز کے خط میں انتخاب کے موقع پر حلقے میں امن و امان کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے1037 سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 23 اپریل کو ہوگی، جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے کنور نوید جمیل، تحریک انصاف کے عمران اسماعیل اور راشد نسیم جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 454415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/454415/کراچی-رینجرز-کی-این-اے-246-میں-بائیومیٹرک-سسٹم-کے-تحت-ضمنی-انتخاب-کرانے-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org