0
Tuesday 14 Apr 2015 23:17

الطاف حسین کو آمدنی قانونی ثابت کرنے کیلئے پچھلے 20 سال کا بینک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

الطاف حسین کو آمدنی قانونی ثابت کرنے کیلئے پچھلے 20 سال کا بینک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ اسکارٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ لطاف حسین کو آمدنی قانونی ثابت کرنے کیلئے پچھلے 20 سال کا بینک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دوران تفتیش ڈاکٹر عمران فاروق سے تعلقات سمیت بینک اکاﺅنٹس اور پاکستان سے لندن، دبئی اور کینیڈا کیلئے ادائیگیوں کے بارے میں درجنوں سوالات نے الطاف حسین کا سر چکرا دیا۔ اسکارٹ لینڈ یارڈ کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی کمان نے الطاف حسین سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کی ہے۔ تفتیش کے دوران الطاف حسین سے ڈاکٹر عمران فاروق، سرفراز مرچنٹ، طارق میر، محمد انور اور دیگر افراد سے تعلقات کے متعلق بھی سوالات کئے گئے، جبکہ ایم کیو ایم کے مالی معاملات، بینک اکاﺅنٹس، پاکستان سے لندن، دبئی اور کینیڈا کیلئے ادائیگیوں کے بارے میں درجنوں سوالات پوچھے گئے۔ اسکارٹ لینڈ یارڈ کے مطابق الطاف حسین کی جولائی تک ضمانت میں توسیع کر دی گئی ہے، ضمانت کی مدت پوری ہونے پر دوبارہ پولیس اسٹیشن آنا پڑے گا۔ اسکارٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے سربراہ کو حکم دیا ہے کہ اپنی آمدنی قانونی ثابت کرنے کیلئے گزشتہ 20 برس کا بینک ریکارڈ پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ دنوں الطاف حسین کے مشیر خاص محمد انور سے بھی 13 گھنٹے تفتیش کی گئی تھی، بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا، جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں محمد انور سمیت دیگر پانچ ملزمان اس وقت ضمانت پر رہا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 454423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش