0
Wednesday 15 Apr 2015 00:58

امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم نواز شریف کو فون، یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال

امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم نواز شریف کو فون، یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویزراعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا جس میں مشرق وسطیٰ اور بالخصوص یمن کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حوثیوں سے متعلق ایران کے کردار اور پاکستان کی پارلیمنٹ میں یمن سے متعلق منظور ہونے والی متفقہ قرارداد بھی زیر بحث آئی۔
خبر کا کوڈ : 454441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش