QR CodeQR Code

اے این پی کے رہنما سینیٹر اعظم خان ہوتی انتقال کر گئے

15 Apr 2015 08:48

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ان کی نماز جناہ مردان میں ادا کی جائے گی۔ اعظم خان ہوتی سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کے والد تھے


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کے والد سینیٹر اعظم خان ہوتی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق سابق رہنما اور اے این پی رہنما اعظم خان ہوتی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جناہ مردان میں ادا کی جائے گی۔اعظم خان ہوتی 5 فروری 1971ء میں مردان میں پیدا ہوئے۔ وہ مردان کی معروف شخصیت تھے۔ اعظم خان ہوتی سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کے والد تھے اور وفاقی وزیر م مواصلات بھی رہ چکے تھے۔ اعظم خان ہوتی بیگم نسیم ولی کے بھائی اور اسفندیارولی کے ماموں تھے۔اعظم خان ہوتی میاں محمد نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے پچھلے دونوں ادوار میں مواصلات کے وزیر رہے۔ مرحوم 2012ء میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ 1993ء میں بھی سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 454481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/454481/اے-این-پی-کے-رہنما-سینیٹر-اعظم-خان-ہوتی-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org