0
Wednesday 15 Apr 2015 09:01

بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید، 3 گرفتار

بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید، 3 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو شہید اور 3 کو گرفتار کر لیا۔ ترال کا رہائشی نوجوان خالد مظفر وانی اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ قریبی جنگل میں گیا جہاں ان پر بھارتی فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خالد شہید ہو گیا جبکہ وسیم، عادل اور پرویز کو گرفتار کر لیا گیا۔ قابض فوج نے الزام عائد کیا کہ خالد مظفر مجاہد کمانڈر برہان کا چھوٹا بھائی تھا جو جنگل میں چھپے مجاہدین کو کھانا دینے گیا تھا جہاں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ بھی کیا گیا۔ خالد مظفر کی نماز جنازہ کی ادائیگی سے پہلے لوگوں نے قابض فوج کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین پر قابض فوجیوں اور ریاستی پولیس کے تشدد کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ خالد مظفر کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ یاسین ملک اور مسرت عالم سمیت متعدد حریت رہنماؤں کو جنازہ میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے راستے سے گرفتار کر لیا گیا۔ بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے واقعہ کیخلاف آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال اور احتجاج کی کال دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 454486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش