0
Wednesday 15 Apr 2015 17:32

این اے 246 میں بائیو میٹرک ووٹنگ ممکن نہیں، الیکشن کمیشن

این اے 246 میں بائیو میٹرک ووٹنگ ممکن نہیں، الیکشن کمیشن
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے حلقہ این اے 246 میں رینجرز سندھ نے بائیو میٹرک ووٹنگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال ضمنی الیکشن بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے نہیں کرائے جا سکتے۔ بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ووٹنگ کی ماضی میں جو مشق کی گئی اس میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بائیو میٹرک سے انگوٹھوں کی مکمل طور پر تصدیق کرنا انتہائی مشکل ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 246 ضمنی انتخابات میں معیاری سیاہی استعمال کی جائے گی جسے پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ نے تیار کی ہے یہی سیاہی بلدیاتی انتخابات میں بھی استعمال ہوگی جبکہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان جلد کراچی کا دورہ کریں گے اور این اے 246 کے انتخابی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر بیلٹ پیپرز کی پولنگ اسٹیشنز تک ترسیل کے حوالے سے رینجرز حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 454606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش