0
Wednesday 15 Apr 2015 23:09

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں ملزمان کو معاونت فراہم کرنے کے الزام گرفتار معظم علی سے تفتیش کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل کی سربراہی میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی سے تفتیش کے لئے ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے، ٹیم میں پولیس، رینجرز، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی سمیت وفاقی تحقیقاتی ادارے کے نمائندوں سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔ تحقیقاتی ٹیم معظم علی کا بیان ریکارڈ کرکے چند روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ رینجرز نے معظم علی کو 3 روز قبل عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب ایک گھر سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزمان محسن علی اور محمد کاشف کو لندن بھجوایا اور ان کی مالی معاونت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 454662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش