QR CodeQR Code

بلوچستان، ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کیلئے این او سی لازمی قرار

16 Apr 2015 00:25

اسلام ٹائمز: محکمہ داخلہ بلوچستان سے جاری بیان کیمطابق ٹھیکیداروں کو مزدوروں کے کوائف محکمہ داخلہ میں جمع کرانا ہوں گے۔ فیصلہ تربت میں ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں پر حملے کے بعد کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ تربت کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے لئے این او سی کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان سے جاری بیان کے مطابق صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو آئندہ سے لازمی طور پر این او سی لینا ہوگا اور ٹھیکیداروں کو مزدوروں کے کوائف محکمہ داخلہ میں جمع کرانا ہوں گے۔ فیصلہ تربت میں ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں پر حملے کے بعد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں اس وقت 20 بڑے منصوبوں پر صوبے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مزدوروں کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مزدور بھی کام کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 454680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/454680/بلوچستان-ترقیاتی-منصوبوں-پر-کام-کرنے-والے-مزدوروں-کیلئے-این-او-سی-لازمی-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org