0
Thursday 16 Apr 2015 09:12

کشمیر سیاسی مسئلہ، غیر یقینیت ختم کرنا ہوگی، مفتی سعید

کشمیر سیاسی مسئلہ، غیر یقینیت ختم کرنا ہوگی، مفتی سعید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی مسلہ ہے اور اسے حل کرنے کے لئے تمام متعلقین کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ انہوں نے ترال واقعے کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ چھترگام واقعہ کی طرح اسکی نہ صرف تحقیقات کی جائے گی، بلکہ اصل حقیقت کاپتہ لگایا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک سیاسی مسلہ ہے اور اس پر غیر یقینیت کا ماحول تب ہی ختم کیا جاسکتا ہے جب تمام متعلقین کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں اُن حریت کانفرنس کے لوگوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں آپ کا نقطہ نظر سمجھتا ہوں، اسے بھی مان لینا چاہیے، ان کیساتھ بھی بات چیت ہونی چایئے۔ پاکستان کیساتھ تعلقات بھی ہمیں چایئے، کیونکہ ہمیں پاکستان بھی چایئے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ جو لوگ سسٹم کے اندر ہے اور جو باہر ہے سب کو ساتھ لے کر چلا جائیگا۔ گزشتہ 50 برسوں کو جموں و کشمیر کیلئے مشکل ترین قرار دیتے ہوئے مفتی محمد سعید نے کہا کہ ریاست کو سیاسی غیر یقینیت سے باہر نکالنے کیلئے راستوں کی تلاش ضروری ہے، انہوں نے ترال میں فوجی کارروائی کے دوران ایک معصوم نوجوان کی ہلاکت کو بدقسمتی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا ’’میں اس واقعہ کی تفصیل میں نہیں جاؤں گا، ایسا کرنا مناسب نہیں ہوگا، یہ واقعہ بدقسمتی ہے، فوج کو صورتحال کے ساتھ مزید احتیاط سے نمٹنا چاہئے تھا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کی ہلاکت سے متعلق حالات و واقعات کے بارے میں حقائق منظرعام پر لائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 454730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش