0
Thursday 16 Apr 2015 21:05

وزیراعظم کے دورہ گلگت سے مایوسی پھیل گئی ہے، سعدیہ دانش

وزیراعظم کے دورہ گلگت سے مایوسی پھیل گئی ہے، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراطلاعات و پیپلز پارٹی کی صوبائی صدر سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کا دورہ گلگت سے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت وزیراعظم کو بریفنگ دینے میں ناکام ہوئی اور عوامی نمائندگی کا حق ادا نہیں کر سکی۔ میڈیا کو ایک بیان میں سعدیہ دانش نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ گلگت بلتستان پر گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کی بہت بڑی توقعات تھیں لیکن وزیراعظم پاکستان نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ وزیراعظم پاکستان کو بھی چاہیے تھا کہ وہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طرح گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دینے کیلئے اقدامات اٹھائے لیکن نواز شریف پیپلز پارٹی کے دور کے منصوبوں پر تختیاں چڑھایا۔ کھرمنگ اور شگر کے اضلاع پیپلز پارٹی کے دور کی اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ گلگت سے واضح ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جمہوری پارٹی نہیں۔ گلگت کے صحافیوں کو دیوار سے لگایا گیا اور گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل اٹھانے والے صحافیوں کو کوریج سے دور رکھا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 454855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش