QR CodeQR Code

وکلا ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں، پروفیسر ابراہیم

16 Apr 2015 22:35

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر کا کہنا تھا کہ وکلاء قرآن و سنّت سے متصادم قوانین کو اسلامی بنانے، شریعت کی حکمرانی اور غریب عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لئے جماعت اسلامی کی پشتیبانی کریں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے اسلامک لائرز موومنٹ کے وکلا پر زور دیا ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور ملک کو درپیش سنگین حالات سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، ہم آزاد عدلیہ کی بحالی کے لئے آئی ایل ایم کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ بارز میں آئی ایل ایم کی کامیابی اس بات کا بیّن ثبوت ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، وکلاء قرآن و سنّت سے متصادم قوانین کو اسلامی بنانے، شریعت کی حکمرانی اور غریب عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لئے جماعت اسلامی کی پشتیبانی کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی میں صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ بارز کے انتخابات میں اسلامک لائرز موومنٹ کے کامیاب وکلاء اور صوبائی و ضلعی عہدیداران کے اعزاز میں اپنی طرف سے دیئے گئے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان نے اسلامک لائرز موومنٹ کے وکلاء کو جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر آمد پر خوش آمدید کہا اور کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 454877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/454877/وکلا-ملک-کو-بحرانوں-سے-نکالنے-کیلئے-کردار-ادا-کریں-پروفیسر-ابراہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org