0
Thursday 16 Apr 2015 23:37

کراچی میں فائرنگ سے جناح میڈیکل کالج کی وائس پرنسپل امریکی خاتون ڈاکٹر زخمی

کراچی میں فائرنگ سے جناح میڈیکل کالج کی وائس پرنسپل امریکی خاتون ڈاکٹر زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے شہید ملت روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نجی میڈیکل کالج کی وائس پرنسپل امریکی خاتون ڈاکٹر کو شدید زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہید ملت رود پر واقع جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی وائس پرنسپل امریکی خاتون ڈاکٹر ڈیبرا لوبو گھر جا رہی تھیں کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں، امریکی خاتون ڈاکٹر ڈیبرا لوبو کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں  انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیبرا لوبو کو سر میں 2 گولیاں لگی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شروع میں امریکی خاتون ڈاکٹر کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، تاہم اب انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ایس ایچ اور فیروز آباد پولیس اسٹیشن اورنگزیب خٹک کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ڈاکٹر امریکی شہری ہیں اور واقعے کے وقت وہ گاڑی میں اکیلی تھیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، جس کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 454883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش