QR CodeQR Code

القاعدہ برصغیر کا اعلیٰ پولیس افسران کو نشانہ بنانے اور کراچی سینٹرل جیل توڑنے کے منصوبے کا انکشاف

17 Apr 2015 00:16

اسلام ٹائمز: حساس اداروں کی رپورٹس پر وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی سندھ پولیس اور آئی جی جیل کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا ہے، مراسلے میں سینٹرل جیل کراچی کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات دیئے گئے ہیں جبکہ القاعدہ برصغیر کیجانب سینئر پولیس افسران کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران پر حملے اور کراچی سینٹرل جیل کو توڑنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ کالعدم دہشتگرد تنظیم القاعدہ برصغیر گروپ نے کراچی سینٹرل جیل پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، کرائسز منیجمنٹ سیل نے حکومت سندھ کو انتباہ جاری کر دیا ہے۔ حساس اداروں کی رپورٹس پر وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی پولیس اور آئی جی جیل کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا ہے۔ مراسلے میں سینٹرل جیل کراچی کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ کالعدم القاعدہ برصغیر کے دہشت گردوں کی جانب سینئر پولیس افسران کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق کالعدم القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد پولیس افسران کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 454884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/454884/القاعدہ-برصغیر-کا-اعلی-پولیس-افسران-کو-نشانہ-بنانے-اور-کراچی-سینٹرل-جیل-توڑنے-کے-منصوبے-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org