QR CodeQR Code

تہران میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں کا دو پروفیسرز پر قاتلانہ حملہ،ایک شہید،دوسرا زخمی

29 Nov 2010 15:47

اسلام ٹائمز:پروفیسر ڈاکٹر مجید شہریاری اپنی گاڑی پیجو 405 میں دھماکے کے فوری بعد شہید ہو گئے جبکہ پروفیسر فریدون عباسی کی گاڑی پیجو 206 میں دھماکے کے بعد وہ اور ان کی بیوی شدید زخمی ہو گئے،جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے


تہران:اسلام ٹائمز-فارس نیوز کے مطابق آج صبح 7:45 موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم دہشت گردوں نے پہلے شہید بہشتی یونیورسٹی کے پروفیسر شہریاری اور بعد میں پروفیسر فریدون عباسی دوانی کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔دونوں پروفیسروں کو ایک ہی طریقے سے لیکن دو مختلف جگہوں پر نشانہ بنایا گیا۔موٹر سائیکل سوار دہشت گرد ان پروفیسروں کی چلتی گاڑیوں کے ساتھ بم چسپانے کے بعد ان سے دور ہو گئے  اور بعد میں گاڑیاں دھماکے سے پھٹ گئیں۔
پروفیسر ڈاکٹر مجید شہریاری اپنی گاڑی پیجو 405 میں دھماکے کے فوری بعد شہید ہو گئے جبکہ پروفیسر فریدون عباسی کی گاڑی پیجو 206 میں دھماکے کے بعد وہ اور ان کی بیوی شدید زخمی ہو گئے،جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
جنگ نیوز کے مطابق تہران میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک ایٹمی سائنسدان جاں بحق جبکہ ایک اور سائنسدان اور دو خواتین زخمی ہو گئی ہیں۔ایران کے سرکاری ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔انھوں نے دو مختلف مقامات پر نیوکلیئر پروفیسرز کی گاڑیوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ یونیورسٹی جا رہے تھے۔حملے میں ایک ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر شہریاری جاں بحق اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں جبکہ دوسرے حملے میں ڈاکٹر فریدون عباسی اور ان کی اہلیہ زخمی ہوئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں واقعات میں صہیونی ایجنٹ ملوث ہیں۔


خبر کا کوڈ: 45489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/45489/تہران-میں-امریکی-اور-اسرائیلی-ایجنٹوں-کا-دو-پروفیسرز-پر-قاتلانہ-حملہ-ایک-شہید-دوسرا-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org