0
Friday 17 Apr 2015 14:01

پشاور، رینگ روڈ پر بارودی مواد کا دھماکہ، فورسز کا قافلہ بچ گیا

پشاور، رینگ روڈ پر بارودی مواد کا دھماکہ، فورسز کا قافلہ بچ گیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں رینگ روڈ پر اچینی بالا میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق رنگ روڈ پر نواحی علاقہ اچینی بالا میں شرپسندوں نے سڑک کے درمیان گرین بیلٹ میں بارودی مواد نصب کر رکھا تھا، جو زود دار دھماکہ سے پھٹ گیا، تاہم دھماکے سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد ایک کلو گرام وزنی تھا۔ دھماکے سے چند لمحے پہلے سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں اسی جگہ سے گزری تھیں۔
خبر کا کوڈ : 454986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش