0
Friday 17 Apr 2015 14:27

بلدیاتی الیکشن میں اہلیت کی بنیاد پر بھرپور حصہ لیں گے، علامہ سبطین الحسینی

بلدیاتی الیکشن میں اہلیت کی بنیاد پر بھرپور حصہ لیں گے، علامہ سبطین الحسینی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم آمدہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقہ سے وارد ہوگی اور محب وطن، عوام کی خدمت پر یقین رکھنے والے، اہل اور قابل عوامی نمائندوں کو سامنے لائیں گے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ کے مختلف اضلاع سے اپنے نمائندے کھڑے گی، اس حوالے سے سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، اور انشاءاللہ عوام کی حمایت سے ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلک یا مذہب کی بنیاد پر نہیں، بلکہ اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر امیدوار سامنے لا رہے ہیں، مجلس وحدت مسلمین کا منشور پرامن اور خوشحال پاکستان ہے، جس کی تکمیل کیلئے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام ووٹ کے ذریعے اہل امیدواروں کو کامیاب کرائیں، مجلس وحدت مسلمین عوام کی بلاتفریق مسلک و مذہب خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اسی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 454993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش