QR CodeQR Code

اب مائنس پلس نہیں بلکہ صرف نو الطاف حسین ہوگا، محمد حسین محنتی

17 Apr 2015 15:44

اسلام ٹائمز: محراب پور کے دورے کے موقع پر میٹ دی پریس میں جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرنے کہا کہ کراچی کا حلقہ این اے 246 جماعت اسلامی کا بھی مضبوط گڑھ ہے، عمران اسماعیل کی دستبرداری کیلئے تحریک انصاف سے مذاکرات ہورہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اب مائنس پلس نہیں بلکہ صرف نو الطاف حسین ہوگا، نائن زیرو سے دہشت گرد گرفتار اور بھاری اسلحہ پکڑا گیا، کے پی کے کے بلدیاتی اور کراچی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم اور الیکٹرانک ووٹنگ کے استعمال کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، پارٹی کی ممبر سازی مہم کے سلسلے میں محراب پور کے دورے کے موقع پر میٹ دی پریس میں انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز سے دہشت گرد گرفتار اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا جبکہ لندن میں منی لانڈرنگ کی بھاری رقم پکڑی گئی، کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بائیو میٹرک یا الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے انتخابات کے انعقاد کی تجویز کا جماعت اسلامی خیرمقدم کرتی ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ کراچی کا حلقہ این اے 246 جماعت اسلامی کا بھی مضبوط گڑھ ہے، پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں ہماری اتحادی جماعت ہے اور اس حلقے پر انکے امیدوار عمران اسماعیل کی دستبرداری کیلئے تحریک انصاف سے مذاکرات ہورہے ہیں تاکہ متحدہ کے امیدوار سے ون ٹو ون مقابلہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ممبرسازی مہم میں محراب پور میں سیکڑوں افراد نے رکنیت سازی کے فارم بھرے۔ انہوں نے محراب پور کی سڑکوں، اسکولوں اور اسپتالوں کی تباہی کا ذمے دار حکومت کو قرار دیا اور کہا کہ حکومت سندھ کو اپنی ذمے داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس تجارتی شہر کیلئے فوری طور پر گرانٹ منظور کرکے ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 455024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/455024/اب-مائنس-پلس-نہیں-بلکہ-صرف-نو-الطاف-حسین-ہوگا-محمد-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org