0
Friday 17 Apr 2015 18:40

سری نگر، بھارتی فورسز کی شیلنگ سے 14 کشمیری زخمی

سری نگر، بھارتی فورسز کی شیلنگ سے  14 کشمیری زخمی
اسلام ٹائمز۔ قابض بھارتی قابض فوج نے بربریت کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما مسرت عالم کی گرفتاری کے خلاف نکالی گئی ریلی کے شرکاء پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں 14 نہتے کشمیری زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ وادی میں حریت رہنما مسرت عالم کی گرفتاری کے خلاف میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی پر بھارتی فورسز نے مظاہرین پر شدید لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 14 کشمیری زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں بھارت مخالف ریلی میں ’’تیری جان میری جان پاکستان پاکستان‘ ‘ ’’پاکستان کا کیا پیغام کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ ’’تیرا میرا کیا ارمان پاکستان پاکستان‘‘ کے نعرے لگائے گئے جب کہ اس دوران بھارتی پولیس نے کارروائی کر کے نہ صرف متعدد افراد کو گرفتار کر لیا بلکہ پاکستانی پرچم لہرانے پر حریت رہنما سید علی گیلانی اور مسرت عالم سمیت دیگر مقامی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا جب کہ سید علی شاہ گیلانی  کو گھر میں نظربند اور مسرت عالم کو گذشتہ روز گھر سے گرفتار کر لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 455051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش