2
0
Friday 17 Apr 2015 20:10

جناب زھراء (س) کی سیرت تمام خواتین کیلئے اسوہ حسنہ ہے، سیدہ سدرہ نقوی

جناب زھراء (س) کی سیرت تمام خواتین کیلئے اسوہ حسنہ ہے، سیدہ سدرہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے 17 اپریل 2015ء بروز جمعۃ المبارک کو وفاقی کالونی اور رائیونڈ لاہور میں جشن ولادت جناب زھرا سلام اللہ علیھا کے سلسلہ میں منعقد پروگرام میں شرکت اور خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ جناب زھرا سلام اللہ علیھا کی سیرت تمام خواتین کے لئے اسوہ حسنہ ہے، جو ہمیں ولایت کے ساتھ متمسک رہنے کا درس دیتی ہے، جس طرح جناب زھرا ؑ نے بعد از رسول خدا ؐ مولا علی ابن ابی طالب ؑ کی دلجوئی کی اور تادم آخر ولایت کی حامی و مددگار رہیں، کنیزان زھراؑ کو بھی انکی سیرت پر عمل پیرا رہتے ہوئے ولایت فقیہ کی حامی و مددگار بننا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نمائندہ ولی فقیہ پاکستان فرزند زھرا ؑ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حامی و مددگار بن کر کنیز زھرا ؑ ہونے کا حق ادا کریں گی۔ علامہ ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق طالبات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے ان کو علم و عمل کے میدان میں قابل فخر بنائیں گے۔ سیدہ سدرہ نقوی نے دورہ رائیونڈ لاہور میں اقرا بخاری کو تحصیل رائیونڈ لاہور کی آرگنائزر نامزد کیا اور شیعہ علماء کونسل لاہور شعبہ خواتین کی ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے پروگرام میں مدعو کیا۔ شجیعہ زھرا علوی ڈویژنل آرگنائز فیصل آباد (جے ایس او طالبات پاکستان) بھی دورہ لاہور میں انکے ہمراہ تھیں۔
خبر کا کوڈ : 455091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Romania
جناب سیدہ سلام اللہ علیھا صرف خواتین کے لیے اسوہ نہیں ہیں بلکہ ہر مسلمان کے لیے اسوہ ہیں، یہاں تک کہ آخری امام عج کے لیے بھی اسوہ ہیں۔
Iran, Islamic Republic of
حضرت زهرآ سب کیلئے اسوه هیں لیکن خواتین کے لئے بحثیت خاتون اسوه هیں علمی قاعده هے اثبات شی نفی ما عدا نمی کند معترض سے گزارش هے که عالم بنو یا اهل علم کے دوست ورنه هلاکت تمهارا مقدر هے
ہماری پیشکش