0
Friday 17 Apr 2015 23:46

تحریک انصاف کا این اے 246 میں امیدوار دستبردار نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک انصاف کا این اے 246 میں امیدوار دستبردار نہ کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے این اے دو چھیالیس کے ضمنی الیکشن میں امیدوار دستبردار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیریں مزاری کہتی ہیں کراچی میں ہماری انتخابی مہم اچھی جا رہی ہے، امید ہے کہ جماعت اسلامی اپنا امیدوار بیٹھا دی گی۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے کو بریفنگ دیتے ہوئے تحریک انصاف کی ترجمان شریں مزاری نے بتایا کہ اجلاس میں کراچی کے ضمنی الیکشن اور جوڈیشل کمیشن میں ثبوت فراہم کرنے سمیت کئی اہم ایشوز پر غور کیا گیا۔ شریں مزاری کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی سے متعلق ثبوتوں کیلئے بنائی گئی ٹاسک فورس کے انچارج اسحاق خاکوانی نے اجلاس بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات میں ہونے والے دھاندلی سے متعلق تمام ثبوت اکھٹے کرلیے ہیں۔

شیریں مزاری نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے جماعت اسلامی سے بات چیت چل رہی ہے، امید ہے جماعت اسلامی ہمارے حق میں اپنا امیدوار بٹھا دے گی۔ ایک سوال پر شیریں مزاری نے کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نے بتایا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی کمزوریوں پر غور بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 455153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش