0
Saturday 18 Apr 2015 00:17

الطاف حسین نے کارکنان کی اپیل پر ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

الطاف حسین نے کارکنان کی اپیل پر ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے شکوہ کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا، تاہم کارکنان کی پرزور اپیل پر انہوں نے قیادت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ٹیلی فونک خطاب میں ایم کیو ایم کے قائد نے رابطہ کمیٹی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتا ہوں، لیکن میرے ساتھی ہی میری بات نہیں مانتے، اس لئے پارٹی قیادت کی ذمہ داریاں مزید نہیں سنبھال سکتا، جس پر ایم کیو ایم کارکنان جذباتی ہوگئے اور ان کے حق میں شدید نعرے بازی کی، تاہم ہمدردوں کی پرزور اپیل پر انہوں نے قیادت چھوڑنے کے فیصلے کو واپس لے لیا۔ اپنے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اپنے کارکنان کو لڑائی اور قتل کرنے کا درس نہیں دے سکتا، کارکنان کو یقین دلاتا ہوں کہ ایک دن ضرور آئے گا کہ جب وہ ان کے درمیان ہوں گے اور اگر انہیں برطانیہ میں بھی اپنی جان دینا پڑی تو حق کی بات کہنا نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 455155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش