QR CodeQR Code

یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

18 Apr 2015 06:29

اسلام ٹائمز: وزارت پٹرولیم حکام نے بتایا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی کے اثرات عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہونا شروع ہوگئے ہیں، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 66 سینٹ اضافے کے ساتھ 64 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یکم مئی سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 2 سے ساڑھے 4 روپے تک فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ وزارت پٹرولیم حکام نے بتایا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی کے اثرات عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہونا شروع ہوگئے ہیں، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 66 سینٹ اضافے کے ساتھ 64 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جو اس سال کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔


خبر کا کوڈ: 455168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/455168/یکم-مئی-سے-پیٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-اضافہ-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org