0
Saturday 18 Apr 2015 09:30

پاکستان طالبان سے مذاکرات میں افغانستان کی مدد کرے، اشرف غنی

پاکستان طالبان سے مذاکرات میں افغانستان کی مدد کرے، اشرف غنی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں امن وا مان کی خراب صورت حال بہتربنانے کیلیے افغان صدراشرف غنی نے طالبان سے مذاکرات میں پاکستانی مددکی خواہش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ خطے کا امن اور سیکورٹی دونوں ممالک کے حق میں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان صدر نے یہ بات صدارتی محل میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے افغانستان کے 2 روزہ دورے میں افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔ افغان صدر نے زور دیا کہ پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات میں مدد فراہم کرے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ مار چ میں پاکستان نے طالبان سے مذاکرات میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم اسلام آباد کے اس ارادے میں وقت کے ساتھ تبدیلی نے بہت مایوس کیا ہے۔ اشرف غنی نے کہا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مضبوط اور مستقل دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 455193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش