QR CodeQR Code

پی پی کو آئندہ انتخابات میں کوئی سیٹ نہیں ملے گی، بیرسٹر سلطان

18 Apr 2015 10:34

اسلام ٹائمز:میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ مجید حکومت کو تحریک آزادی کشمیر سے دلچسپی ہے نہ ہی عوامی مسائل کا خیال ہے۔ میرپور کی طرح آزاد کشمیر بھر سے مک مکا کی سیاست کا خاتمہ کروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لیٹروں کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔ ایک بڑا جھٹکا دینے والا ہوں اس کے بعد سنبھلنے کا موقع نہیں ملے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوٹلی میرا سیاسی قلعہ ہے، آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کوئی سیٹ نہیں ملے گی۔ مجید حکومت کو تحریک آزادی کشمیر سے دلچسپی ہے نہ ہی عوامی مسائل کا خیال ہے۔ اب تحریک انصاف آزاد کشمیر میں داخل ہو چکی ہے کرپٹ حکمرانوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، آزاد کشمیر کے لوگوں ںے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرپور کی طرح آزاد کشمیر بھر سے مک مکا کی سیاست کا خاتمہ کروں گا۔ 12 سے زائد ممبران اسمبلی رابطے میں ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ اگلے دو تین ماہ میں الیکشن کا اعلان ہو جائے گا۔ لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس وقت جو حالت پی پی پی کی ہو چکی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عام انتخابات میں انہیں امیدوار نہیں ملیں گے۔


خبر کا کوڈ: 455208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/455208/پی-کو-آئندہ-انتخابات-میں-کوئی-سیٹ-نہیں-ملے-گی-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org