0
Saturday 18 Apr 2015 23:24

کراچی، پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر سمیت 6 دہشتگرد ہلاک

کراچی، پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے غازی گوٹھ سعدی ٹاﺅن میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر سمیت 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی اور ڈرون حملے میں زخمی ہونے والا اہم کمانڈر بھی شامل ہے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری ہتھیار اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر ڈویژن کی پولیس کی بھاری نفری جس میں 300سے زائد اہلکار شامل تھے، انہوں نے کہ غازی گوٹھ مدینہ کالونی اور سعدی ٹاﺅن کا محاصرہ کرلیا، پولیس پارٹی کی قیادت ایس ایس پی راﺅ انوار کر رہے تھے، جیسے پی پولیس کمانڈوز اندر داخل ہوئے، تو وہاں موجود دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری اندر داخل ہوگئی، اور مقابلے کے دوان 6 دہشتگرد مارے گئے، آدھے گھنٹے تک علاقے کی سرچنگ کے بعد علاقہ کلئیر کر دیا گیا۔

ایس ایس پی راﺅ انوار کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں میں سے دو دہشتگردوں کی شناختیں ہوئی ہیں، جن میں ایک کمانڈر احمد شامل ہے، جو وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں زخمی ہوگیا تھا اور علاج کیلئے کراچی آیا ہوا تھا، جبکہ دوسرے دہشتگرد کی شناخت کمانڈر سورت کے نام سے ہوئی ہے، جو ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر چار دہشتگردوں کی شناختیں عمل میں نہیں آسکی ہیں، جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے 4 نائن ایم ایم پستول اور ایک ایس ایم جی برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا کہ تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، اور وہ فورسز پر حملوں، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، دہشتگردوں نے کچی آبادی میں اپنی پناہ گاہ بنا رکھی تھی اور انکے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ لاشوں کو جناح اسپتال پہنچایا گیا اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 455357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش