0
Sunday 19 Apr 2015 13:22

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں یوم خاتون جنتؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں یوم خاتون جنتؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ خاتون جنت سیدۃ النسأ العالمین حضرت فاطمۃ الزہرا (س) کے یوم ولادت با سعادت اور یوم خواتین کی مناسبت سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور، انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین اور پنجاب یونی ورسٹی کے اشتراک سے ’’پُرامن معاشرے کے لئے خاندان اور عورت کا کردار‘‘ کے موضوع پر پنجاب یونی ورسٹی میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ 2 نشستوں پر مشتمل اس کانفرنس میں ایرانی اور پاکستانی دانشور خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس سے پنجاب یونیورسٹی کے ڈین ایف بی ایس ایس، آئی ایس سی ایس ڈاکٹر محمد زکریا، جماعت اسلامی کی رہنما ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی، ممتاز قانون دان ناصرہ جاوید اقبال، فضہ سادات حسینی، زبیر منصوری، ڈاکٹر حمیرا طارق، نفیسہ بلندیان، ممتاز صحافی اور بیوروکریٹ اوریا مقبول جان اور مسلم لیگ نون کی رہنما غزالہ سعد رفیق نے خطاب کیا۔

کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران سے آنے والی مہمان خواتین میں  معروف سکالر، مترجم، استاد اور انگریزی، عربی اور فرانسیسی زبان کی ماہر ڈاکٹر فضہ سادات حسینی بھی شامل تھی جو ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی این جی اوز کے لئے تحقیقی کاموں میں مشغول ہیں۔ مقررین نے مسلم معاشرے میں خواتین کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں ںے کہا کہ اسلام عورت کو وہ احترام دیتا ہے جو دنیا کا کوئی مذہب نہیں دیتا، اسلام معاشرے میں عورت کے کردار کا حامی ضرور ہے لیکن وہ اسے شوپیس نہیں بنانا چاہتا، اسلام عورت کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دیتا ہے لیکن اس کیلئے حدود وقیود کا بھی تعین کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں اس کی مثال واضح ہے کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے، انہیں وہاں کسی قسم کی پریشانی کا کوئی خوف نہیں، یہی وجہ ہے کہ ایرانی معاشرہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، عالمی معاشی پابندیوں کے باوجود ایران میں عام زندگی مستحکم ہے۔
خبر کا کوڈ : 455439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش