0
Sunday 19 Apr 2015 23:02

پاکستان کی امداد میں امریکا چین سے پیچھےرہ گیا، امریکی میڈیا

پاکستان کی امداد میں امریکا چین سے پیچھےرہ گیا، امریکی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی پاک امریکا اور پاک چین تعلقات اوردونوں ممالک کی جانب سے پاکستان کی امداد کے حوالے سے ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا اس میدان میں چین سے پیچھے رہ گیا ہے، چین پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کار کر رہا ہے جبکہ امریکا کی جانب سے 2009 سے اب تک مختلف مد میں دی گئی کل امداد صرف 5 ارب ڈالر ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینی تاریخ میں کسی دوسرے ملک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری 46 ارب ڈالر کی ہے اور یہ کہ چین پاکستان تجارتی راہداری حقیقت بننے کو تیار ہے، چینی صدر کے دورہ ایشیا میں نئے عہدکا آغاز ہو گا، 15سال میں 2000 میل کا سڑکوں کا جال گوادر بندرگاہ تک بچھایا جائیگا، 3 ارب لوگوں پر مشتمل آدھی دنیا ایک نئی معاشی قوت کے طور پر ابھرے گی۔ پاکستانی میڈیا کیساتھ ساتھ امریکی، مغربی اور دیگر غیر ملکی میڈیا میں پاک چین دوستی حقیقی طور پر سدابہار، ہمالیہ سے بلند اور شہد سے میٹھی دوستی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ نعرہ واقعی سچ ثابت ہوا ہے اوراس کو اب بڑی حقیقت مل گئی ہے۔ چین کی 46 ارب ڈالر کی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری سے تجارت اور ٹرانسپورٹ روٹ کے نئے عہد کا آغاز ہو گا جو امریکہ کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے۔
خبر کا کوڈ : 455485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش