0
Sunday 19 Apr 2015 23:09

ترکی شام میں انتہائی منفی کردار ادا کر رہا ہے، بشار الاسد

ترکی شام میں انتہائی منفی کردار ادا کر رہا ہے، بشار الاسد
اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشارالاسد نے ملک میں جاری خانہ جنگی میں ترکی کے مبینہ کردار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی شام میں انتہائی منفی کردار ادا کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ ادلب شہر پر باغیوں کے قبضے کے پیچھے بھی ترکی کا ہاتھ تھا۔ واضح رہے کہ ادلب ترک سرحد کے قریب واقع ہے۔ ایک انٹرویو میں صدر بشارالاسد کا کہنا تھا کہ کوئی بھی طویل جنگ ہو وہ فوج کو ضرور کمزور بنا دیتی ہے، چاہے فوج کتنی ہی مضبوط اور جدید کیوں نہ ہو، حکومتی کنٹرول سے ادلب کے نکل جانے کی بڑی وجہ ترکی کی جانب سے باغیوں کو ملنے والی امداد ہے، باغیوں کو امداد سعودی عرب اور قطر سے بھی ملتی ہے۔ دوسری جانب ترکی کے حکومتی ترجمان نے صدر بشارالاسد کے الزامات کی تردید کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 455487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش